اوکاڑہ کے نواحی علاقہ موضع کانی پورمیں دوکمسن بچوں پر تشدد by geosaeedshah
اوکاڑہ کے نواحی علاقہ موضع کانی پورمیں دوکمسن بچوں پروحشیانہ تشددکی ویڈیووائرل ہونے پرڈی ایس پی چودھری ذوالفقار علی وریا کی زیرنگرانی ایس ایچ اوغازی طاہروحیدجٹ کافوری ایکشن،مرکزی ملزم گرفتار کر لیا معظم اسکے بھائی مولا اورساتھی اعجازنے دوکمسن لڑکوں کوسرعام وحشیانہ تشدد کانشانہ بنایا جس کی ویڈیو بناکرسوشل میڈیا پروائرل کردی جسکاعلم ہونے پرڈی ایس پی چودھری ذوالفقار علی وریا کی زیرنگرانی ایس ایچ اوغازی طاہروحیدجٹ نے فوری ملزم معظم کوٹریس کرکے گرفتارکرلیا جبکہ پولیس نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیاتشددکاشکارہونے والے لڑکوں کی تلاش بھی جاری ہے جنکاطبی ملاحظہ کرواکے قانونی کارروائی کوآگے بڑھایاجائےگا۔