Woman looted outside her house in Defence Phase 9, Lahore | CCTV | Pakistan
شہر لاہور میں وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا ۔۔۔ ہئیر کے علاقہ ڈیفنس فیز 9 میں خواتین کو گھر کے باہر واک کرنا مہنگا پڑ گیا ۔۔۔ موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکو اسلحہ کی نوک پر 3 موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے ۔۔۔
واردات 7 اپریل کی رات ڈیفنس فیز 9 سیکٹر بی میں ہوئی ۔۔۔ سی سی ٹی وی میں آپس میں رشتہ دار تینوں خواتین سڑک کنارے واک کرتی نظر آتی ہیں ۔۔۔ اسی دوران موٹر سائیکل سوار ملزموں نے اطراف کا جائزہ لینے کے بعد خواتین کو یرغمال بنایا ۔۔۔ ایک ملزم موٹر سائیکل پر بیٹھا رہا، دوسرے نے لوٹ مار شروع کر دی ۔۔۔ ملزمان تینوں خواتین سے موبائل فون چھین کر فرار ہو جاتے ہیں
۔۔۔ دوسری جانب ہئیر پولیس نے شہری قاسم افتخار کی درخواست پر واردات کا مقدمہ درج کر لیا ۔۔۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزموں کی تلاش کی جا رہی ہے ۔۔۔