ATKNews
6 subscribers 1 views 1 year ago

پٹرول کی قیمت میں اضافہ عوام نے مسترد کر دیا by ATKNews

(رپورٹ ریاست عباسی بیروٹ ) عوام نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یک دم 35 روپے لیٹر اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے عوام پر پیٹرولیم بم برسا کر عام آدمی کیلئے مشکلات کا طوفان کھڑا کر دیا ہے، شہریوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کرنے کو عوام دشمن قرار دیا ہے، حکومت نے عوام نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یک دم 35 روپے لیٹر اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے عوام پر پیٹرولیم بم برسا کر عام آدمی کیلئے مشکلات کا طوفان کھڑا کر دیا ہے، شہریوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کرنے کو عوام دشمن قرار دیا ہے، حکومت نے مشکل حالات میں ریلیف دینے کے بجائے عوام کو مزید مہنگائی کی دلدل میں ڈال دیا ہے، عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ قیمتوں میں حالیہ اضافہ فوری واپس لیا جائے تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یک دم 35 روپے لیٹر اضافے کو مری بیروٹ عباسیاں کی عوام نے یکسر مسترد کرتے حالیہ اضافے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے اس حوالے سے لوگوں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے مہنگائی کا نہ رکنے والا طوفان جنم لے گا جس سے عام آدمی کی مشکلات میں مذید اضافہ ہو گا اور غریب آدمی کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول ناممکن ہو جائے گا موجودہ حکومت نے ملک کی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن حکومت سے معیثت سنبھل نہیں پا رہی ہے روپے کی قدر میں کمی ہو رہی ہے ڈالر تین سو روپے کو چھونے کو ہے مہنگائی کے طوفان نے عوام کو خودکشیاں کرنے پر مجبور کر دیا ہے اور اب پیٹرولیم مصنوعات میں ہوشربا اضافہ کر کے غریب آدمی اور اس کے بچوں سے دو وقت کی روٹی کا نوالہ تک چھین لیا ہے انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے Breaking News Update Apna TV Kohsar