میری جَانب بھی ہو اِک نگاہِ کرم، اے شفیع الواریٰﷺ، خاتم الانبیاءﷺ 26
میری جَانب بھی ہو اِک نگاہِ کرم،
اے شفیع الواریٰﷺ، خاتم الانبیاءﷺ
آپﷺ نورِ ازل، آپ ﷺ شمعِ حرم،
آپﷺ شمس الضحٰی، خاتم الانبیاءﷺ
آپﷺ ہیں وجہِ تخلیقِ کون و مکاں،
آپﷺ کے دم سے ہیں یہ زمیں آسماں
آپ ہیںﷺ بے نشانی کا بیّن نشاں،
اے شہ دوسراﷺ، خاتم الانبیاءﷺ
Sign in to join the conversation.
Sign in with Google
Comments