حافظ سعد حسین رضوی کی فلسطینی سفیرسے ملاقات
By Malikhanif1 78 views 1 year ago
*BBC News ????????**سربراہ تحریک لبیک پاکستان علامہ حافظ سعد حسین رضوی صاحب کی وفد کے ہمراہ فلسطینی سفیر احمد جواد ربیعی سے ملاقات*
*ملاقات میں حالیہ اسرائیلی دہشتگردی کے شکار مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا پوری امت مسلمہ فلسطین کے ساتھ کھڑی ہے اسرائیلی دہشتگردی حد سے تجاوز کرگئی سربراہ تحریک لبیک نے ہزاروں کی تعداد میں شہید ہونے والے بچوں خواتین سمیت فلسطینیوں کی نسل کشی پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا اور مظلوم فلسطینیوں کے لیے دعا فرمائی*
*فلسطینی سفیر نے پورے ملک میں تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے فلسطین کے حق میں لبیک یا اقصیٰ مارچ نکالنے پر تحریک لبیک پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور امیر المجاہدین علامہ حافظ امام خادم حسین رضوی نور اللّٰه مرقدہ کی اسلام اور امت مسلمہ کی سربلندی کی جدو جہد کا حوالہ دیتے ہوئے تحریک لبیک پاکستان کی کاوشوں کو سراہا اس موقع سربراہ تحریک لبیک نے فلسطینی سفیر کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی اور اس عزم کا اعادہ فرمایا کہ ان شاءاللہ ایک دن ہم فلسطینی عوام کو اسرائیلی مظالم سے نجات دلوائیں گے اور نماز جمعہ مسجد اقصیٰ میں ادا کریں گے۔* ✥--------------- TLPVP ----