درود پاک پڑھنے کے فائدے اور فضیلت

By Afsheenmunir • 2 months ago
48 views
$ 0.003 earned
درود پاک پڑھنے کے فائدے اور فضیلت اسلام ایک کامل و مکمل دین ہے جو زندگی کے ہر پہلو کو نہایت ہی خوبصورتی اور حکمت کے ساتھ بیان کرتا ہے عبادات سے لے کر اخلاق تعلقات صحت نیند اور دیگر روزمرہ امور میں اسلام نے رہنمائی دی ہے ان رہنمائیوں میں سے ایک خاص اور فضیلتوں سے بھرپور عمل درود شریف پڑھنا ہے چلتے پھرتے اٹھتے بیٹھتے یہاں تک کےرات کو سونے سے پہلے بستر پر لیٹے لیٹے درود پڑھنا بھی بہت سے روحانی جسمانی اور نفسیاتی فوائد کا باعث بنتا ہے درود شریف کی اہمیت قرآن و حدیث کی روشنی میں اللہ تعالی نے بھی ارشاد فرمائی جو کہ سورۃ الاحزاب 56 میں موجود ہے ترجمہ: بے شک رب اور اس کے فرشتے نبی پاک(ﷺ) پر درود بھیجتے ہیں اے ایمان والو ! تم بھی ان پر درود و سلام بھیجا کرو یہ آیت ہمیں درود شریف کی اہمیت بتاتی ہے کہ درود پڑھنا صرف سنت نہیں بلکہ رب اور اس کے فرشتوں کا عمل ہے جس میں ہمیں بھی شریک ہونے کا حکم دیا گیا ہے آج یہاں رات سوتے وقت درود پڑھنے کی فضیلت بیان کررہے ہیں
Latest Videos About Us FAQ Terms of Service Copyright Cookie Privacy Contact
© 2025 Febspot. All Rights Reserved.