سچائی کا انعام
By Afsheenmunir 25 views 5 hours ago
فیضان ایک محنتی اور ایماندار لڑکا تھا وہ ایک چھوٹے سے گاؤں میں اپنی بیوہ ماں کے ساتھ رہتا تھا اس کے والد ایک دیانت دار , محنتی اور ایماندار درزی تھے جن کا انتقال فیضان کے بچپن میں ہی ہو گیا تھا غربت کے باوجود فیضان کی ماں نے اسے پڑھانے کا عزم کیا وہ کپڑے سی کر گزارا کرتی تھیں وہ فیضان کو شہر کے بہت اچھے بڑے کالج میں تعلیم دلوا رہی تھیں
فیضان روزانہ صبح سویرے گھر سے نکلتا دو کلومیٹر پیدل چل کر بس اسٹاپ تک پہنچتا اور پھر اپنے کالج جاتا اس کے پاس نہ اچھے کپڑے تھے نہ قیمتی جوتے مگر اس کے دل میں علم حاصل کرنے کا جذبہ اور سچائی پر قائم رہنے کی لگن تھی