تکبر کا انجام

By Afsheenmunir • 2 months ago
55 views
$ 0.004 earned
ایک گاؤں میں حارث نام کا ایک کسان رہتا تھا وہ محنتی سادہ اور نیک دل انسان تھا اس کے کھیت خوب سرسبز تھے اور وہ گاؤں کے بچوں کو بھی مفت تعلیم دیتا تھا لیکن گاؤں کے دوسرے کنارے پر ایک امیر زمیندار "کاشف خان" رہتا تھا جو بہت مغرور خود پسند اور تکبر میں ڈوبا ہوا تھا کاشف خان کے پاس بےشمار زمینیں نوکر چاکر اور قیمتی سواریوں کا بڑا قافلہ تھا وہ ہمیشہ دوسروں کو حقیر سمجھتا اور کہتا "میرے جیسا کوئی نہیں میں سب سے زیادہ عقل مند دولت مند اور کامیاب ہوں" گاؤں کے لوگ اس کے تکبر سے تنگ تھے لیکن خاموش رہتے ایک سال ایسا آیا کہ موسم نے کروٹ بدلی سخت قحط پڑا بارش نہ ہوئی زمینیں سوکھ گئیں کسانوں کی فصلیں برباد ہو گئیں لیکن حارث نے بارش سے پہلے ہی پانی ذخیرہ کر لیا تھا اس لیے اس کے کھیت بچ گئے اس نے گاؤں والوں میں اناج بانٹنا شروع کیا اور سب کی مدد کی
Latest Videos About Us FAQ Terms of Service Copyright Cookie Privacy Contact
© 2025 Febspot. All Rights Reserved.