گ (ن) لالہ ے

By HDNews 56 views 4 hours ago
رپورٹ : ادریس احمد گنجہ سے پاکستان مسلم لیگ (ن) لالہ موسی کے نومنتخب سٹی صدر سجاد احمد بٹ سے میڈیا بیوروجرنلسٹ فورم لالہ موسی کے وفد نے چیئرمین بلال منشاء بٹ کی قیادت میں ملاقات کی اور انہیں پارٹی کی جانب سے سٹی صدر نامزد کیے جانے پر دلی مبارکباد پیش کیاس موقع پر وفد کی جانب سے سجاد احمد بٹ کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا گیا وفد میں صدر حاجی مبشر بٹ حاجی ندیم بٹ میاں عنصر پگانوالہ سمیت دیگر معزز صحافی شامل تھےصحافتی وفد نے اس امید کا اظہار کیا کہ سجاد احمد بٹ لالہ موسی کے شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے اور عوامی نمائندگی کا بھرپور حق ادا کریں گے انہوں نے کہا کہ سجاد احمد بٹ نہ صرف عوامی مسائل کو اجاگر کریں گے بلکہ دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ ہم آہنگی اور شہر میں مثبت سیاسی ماحول کے فروغ کے لیے بھی موثر اقدامات کریں گےسجاد احمد بٹ نے اس موقع پر میڈیا وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی قیادت کے اعتماد پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے اور لالہ موسی کے شہریوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے
Latest Videos About Us FAQ Terms of Service Copyright Cookie Privacy Contact
© 2025 Febspot. All Rights Reserved.