Gujarat 17

By HDNews • 2 hours ago
98 views
$ 0.007 earned
ہمارے خاندان نے کبھی کمیشن نہی لی @گجرات شہر کے ڈسپوزل کی تمام موٹرز تبدیل ہونگیں گجرات: صوبائی وزراء کا فوارہ چوک میں سیلاب متاثرین میں راشن کی تقسیم صوبائی وزیر انڈسٹریز چوہدری شافع حسین اور صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال پنجاب سہیل شوکت بٹ نے آج گجرات کا دورہ کیا اور فوارہ چوک میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ میں سیلاب متاثرین میں راشن بیگز آٹے کے تھیلے اور صاف پانی کی جیری کین تقسیم کیں اس موقع پر 1000 متاثرہ خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر گجرات نور العین ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر گوجرانوالہ ارشاد وحید ڈائریکٹر پروگرام مزمل یار اور ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر گجرات محمد نواز بھی موجود تھے وزراء نے کہا کہ حکومت پنجاب متاثرین سیلاب کو تنہا نہیں چھوڑے گی ریلیف اور بحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں انہوں نے بتایا کہ امدادی سرگرمیوں میں راشن صاف پانی طبی سہولیات اور دیگر ضروریات کی فراہمی کو ترجیح دی جا رہی ہے تاکہ عوام کو فوری ریلیف پہنچ سکےاس موقع پر تقسیم کیے گئے راشن بیگز میں آٹا گھی دالیں چاول کھجوریں چنے پانی دودھ اور پتی شامل ہے صوبائی وزیر انڈسٹریز چوہدری شافع حسین نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کی بحالی تک یہ سلسلہ جاری رہے گا اور تمام ادارے مل کر متاثرین کی خدمت کریں گے صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ حکومت اور سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ فیلڈ میں موجود ہیں متاثرہ افراد کو ان کے گھروں کے قریب ریلیف فراہم کرنے کے لیے مربوط حکمت عملی پر عمل کیا جا رہا ہے ضلعی انتظامیہ اور سماجی تنظیموں کے کردار کو بھی سراہا گیا اور کہا گیا کہ مشترکہ کوششوں سے متاثرہ خاندانوں کی مشکلات کو کم سے کم کیا جا سکتا ہے رپورٹ HDN نیوز
Latest Videos About Us FAQ Terms of Service Copyright Cookie Privacy Contact
© 2025 Febspot. All Rights Reserved.