Arar sutra punjab

By HDNews • 1 hour ago
39 views
$ 0.003 earned
حکومت پنجاب کے پروگرام ستھرا پنجاب کے تحت ARAR انوویشنز کا عملہ سیلاب کے بعد صفائی ستھرائی کے عمل کو تیز کرنے میں سرگرم. آرار کمپنی کا عملہ مختلف علاقوں میں نالیوں اور گٹروں کی ڈی سلٹنگ کر رہا ہے اور تجاوزات کے خاتمے کے دوران نکلنے والے کچرے اور ملبے کو باقاعدہ منظم طریقے سے اٹھا کر تلف کر رہا ہے گجرات میں اربن فلڈنگ کے باعث شہر کے بیشتر علاقے کئی روز تک زیر آب رہے تاہم اب شہری زندگی بتدریج معمول پر آنا شروع ہو گئی ہے آرار انوویشنز کی ٹیمیں شہر کی مرکزی شاہراہوں چوکوں سمیت گلی محلوں میں صفائی کے اقدامات کر رہا ہے اس مہم کا مقصد عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا اور نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانا ہے تاکہ مستقبل میں بارشوں اور سیلاب کے دوران شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے. صفائی مہم کے دوران کیچڑ کچرا اور ملبہ ہٹانے کے بعد تمام مقامات پر چونا ڈالنے اور جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ بھی کیا جا رہا ہے تاکہ کسی قسم کی وبائی بیماری نہ پھیل سکے آرار انوویشنز کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ صفائی کے اس عمل میں شہریوں کی شمولیت بھی اہم ہے اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ صفائی مہم میں عملے کے ساتھ تعاون کریں اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب کے خواب کو تعبیر دینے تحصیل گجرات اور تحصیل کھاریاں کو صاف ستھرا بنانے کے لیے گھروں دکانوں اور فیکٹریوں سے نکالے جانے والا کچرا کنٹینرز ڈسٹ بن اور مختص کی گئی جگہوں پر ہی ڈالیں ہمارا عملہ اسے اٹھائے گا اور آپ کے علاقوں کو خوبصورت بنائے گا. آرار انوویشنز کے عملہ نے ڈور ٹو ڈور کچرا کولیکشن شروع کر دی ہوئی ہے لہذا کچرا باہر پھینکنے کی بجائے گھروں کے دروازوں پر رکھیں. رپورٹ اکاش نیازی ایچ ڈی این کھاریاں
Latest Videos About Us FAQ Terms of Service Copyright Cookie Privacy Contact
© 2025 Febspot. All Rights Reserved.