ستھرا پنجاب
By
HDNews
• 1 hour ago
21
views
$
0.001 earned
حکومت پنجاب کے منصوبہ ستھرا پنجاب کے تحت شہر بھر میں آر آر انوویشنز کی جانب سے صفائی ستھرائی کا گرینڈ آپریشن پوری رفتار کے ساتھ جاری ہے یہ آپریشن نہ صرف مرکزی سڑکوں بلکہ اندرون شہر کی گلیوں اور محلوں تک پھیلا ہوا ہے جہاں روزمرہ کی گندگی اور کوڑا کرکٹ اٹھانے کے ساتھ ساتھ نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے پر بھی بھرپور توجہ دی جا رہی ہے
خاص طور پر برساتی نالوں اور پرانے ڈرینج راستوں کی ڈی سلٹنگ کا عمل تیزی سے جاری ہے تاکہ بارش کے موسم میں پانی کی نکاسی میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ ہو شہریوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کے اقدامات سے بارش کے بعد گلیوں اور سڑکوں پر کھڑا پانی ختم ہوگا اور آمدورفت میں آسانی پیدا ہوگی
صفائی مہم کے دوران جگہ جگہ مشینری اور افرادی قوت تعینات ہے جو مسلسل کام میں مصروف ہے گجرات کے باسیوں کا ماننا ہے کہ اگر یہ عمل تسلسل کے ساتھ جاری رہا تو شہر کا ماحول پہلے سے کہیں زیادہ صاف ستھرا اور صحت مند ہو جائے گا
رپورٹ اکاش نیازی HDN
گجرات