Why PTI Danger for World

By Anoush 0 views 2 years ago
*جس دیس میں آٹے چینی کا* *بحران فلک تک جا پُہنچے* *جس دیس میں بجلی پانی کا* *فقدان حَلق تک جا پُہنچے* *جس دیس سے ماؤں بہنوں کو* *اغیار اٹھا کر لے جائیں* *جس دیس سے قاتل غنڈوں کو* *اشراف چُـھڑا کر لے جائیں* *جس دیس کی کورٹ کچہری میں* *انصاف ٹکوں پر بکتا ہو* *جس دیس کا منشی قاضی بھی* *مجرم سے پوچھ کے لکھتا ہو* *جس دیس کے مندر مسجد میں* *ہر روز دھماکے ہوتے ہوں* *جس دیس میں جاں کے رکھوالے* *خود جانیں لیں معصوموں کی* *جس دیس میں حاکم ظالم ہوں* *سسکی نہ سنیں مجبوروں کی* *جس دیس کے عادل بہرے ہوں* *آہیں نہ سنیں معصوموں کی* *جس دیس کی گلیوں کوچوں میں* *ہر سمت فحاشی پھیلی ہو* *جس دیس میں بنت حوا کی* *چادر بھی داغ سے میلی ہو* *جس دیس کے ہر چوراھے پر* *دو چار بھکاری پھرتے ہوں* *جس دیس میں روز جہازوں سے* *امدادی تھیلے گرتے ہوں* *جس دیس میں غربت ماؤں سے* *بچے نیلام کراتی ہو* *جس دیس میں دولت شرفاء سے* *نا جائز کام کراتی ہو* *جس دیس کے عہدیداروں سے* *عہدے نہ سنبھالے جاتے ہوں* *جس دیس کے سادہ لوح انساں* *وعدوں پہ ہی ٹالے جاتے ہوں* *اس دیس کے ہر اک لیڈر پر* *سوال اٹھانا واجب ھے* *اس دیس کے ہر اک حاکم کو* *سولی پہ چڑھانا واجب ھے*
Latest Videos About Us FAQ Terms of Service Copyright Cookie Privacy Contact
© 2025 Febspot. All Rights Reserved.