دیوالیہ ملک اور اسکے افسران کی شاہ خرچیاں
By Anoush 1 views 2 years ago
دیوالیہ ملک اور اسکے افسران کی شاہ خرچیاں
#موبائل_تھامنے_والو!
موبائل تھامنے والو کبھی قرآن بھی دیکھو
نبی کے ماننے والو کبھی قرآن بھی دیکھو
پریشانی و مہنگائی کے اس سیلاب کے آگے
اے ہمت ہارنے والو کبھی قرآن بھی دیکھو
درِ اغیار میں کشکول تھامے با ادب ہوکر
اے قرضہ مانگنے والو کبھی قرآن بھی دیکھو
صبح اٹھتے موبائل ہے قبل سونا موبائل ہے
شریعت جاننے والو کبھی قرآن بھی دیکھو
موبائل پر نگاہیں گاڑ کے مصروف رہتے ہو
جہاں پہچاننے والو کبھی قرآن بھی دیکھو
غمِ فانی محبت کی نحوست کا اثر لیکر
اے شب بھر جاگنے والو کبھی قرآن بھی دیکھو
✍ہدہد الہ آبادی