پیپلزپارٹی نے حلقہ این اے 57 میں انتخابی مہم کا آغاز کردیا

By sajidjanjua 1 views 2 years ago
پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار حلقہ این اے 57 شوکت علی عباسی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی شہیدوں کی جماعت ہے،جس کی بنیاد شہیدجمہوریت ذوالفقار علی بھٹو نے رکھی اور اس کی آبیاری شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے اپنا خون دے کر کی۔16 مارچ بلاول بھٹو کی کامیابی کا دن ہوگا،وہ اسلام آباد میں اپنی انتخابی مہم کے آغاز کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔تقریب سے صدر پی پی پی ضلع راولپنڈی چوہدری ظہیرسلطان، سابق ایم پی اے شفقت عباسی،رہنما پاکستان پیپلز پارٹی آصف شفیق ستی،عبدالجبارستی، آصف ربانی قریشی،ثناء الحق ستی سمیت دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے شوکت علی عباسی کی بھرپور حمایت کایقین دلایا۔اس موقع پر کارکنوں نے وزیراعظم بلاول اور جئے بھٹو کے فلک شگاف نعرے لگائے۔
Latest Videos About Us FAQ Terms of Service Copyright Cookie Privacy Contact
© 2025 Febspot. All Rights Reserved.