Dar to bara ho to sawali | QARI SHAHID MEHMOOD | NAAT |

By Naatstudio 15 views 2 years ago
Unki chokhat ho to kasa bhi para sajta hay dar bara ho to sawali bhi khara sajta hay ان کی چوکھٹ ہو تو کاسہ بھی پڑا سجتا ہے در بڑا ہو تو سوالی بھی کھڑا سجتا ہے شہنشاہوں کے مقدر میں کہاں زیبائی جس قدر ان کی غلامی کا کڑا سجتا ہے یہ غلامی کہیں کم تر نہیں ہونے دیتی اّن کا نوکر ہوں تو شاہوں میں کھڑا سجتا ہے سرورِ دیں کے مصلے پہ خدا جانتا ہے مرتضیٰ پیچھے ہو صدیق کھڑا سجتا ہے ایسے آقا ہوں تو لازم ہے غلامی پہ غرور ایسی نسبت ہو تو پھر بول بڑا سجتا ہے کان میں حّر کے مقدر نے یہ سرگوشی کی تو نگینہ ہے انگوٹھی میں جڑا سجتا ہے
Latest Videos About Us FAQ Terms of Service Copyright Cookie Privacy Contact
© 2025 Febspot. All Rights Reserved.