ڈیرہ غازی خان کا 15 سالہ محمد فیضان بنا ایک دن کیلئے ڈی پی او ڈیرہ غازی خان
By sajidjanjua 0 views 2 years ago
ڈیرہ غازی خان کا 15 سالہ محمد فیضان بنا ایک دن کیلئے ڈی پی او ڈیرہ غازی خان ، محمد فیضان نے ڈی پی او ڈیرہ غازی خان بننے کی خواہش کااظہار کیا تھا ڈی پی او ڈی جی خان محمد راشد نے معصوم بچے کی خواہش پوری کرتے ہوئے فیضان کو اس کے گھر سے پولیس یونیفام پہنا کر ڈی پی او کی گاڑی پر پروٹوکول میں ڈی پی او آفس لایا گیا. ڈی پی او آفس پہنچنے پر محمد راشد ہدایت نے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا.ایک دن کے لئے بننے والے ڈی پی او محمد فیضان نے سمارٹ سٹی آفس کا دورہ کیا اور کیمروں کی ورکنگ اور دیگر معاملات پر متعلقہ برانچ کے انچارج نے بریفنگ لی۔بعدازاں ننھے ڈی پی او محمد فیضان نے تھانہ صدر کا بھی دورہ کیاجہاں ایس ایچ او تھانہ صدر نے انہیں ویلکم کیااور تھانہ کا وزٹ کرایا،
اس موقع پر ڈی پی او محمدراشد ہدایت کا کہنا تھا کہ بچوں کی حوصلہ افزائی ضروری ہے اس سے یہ اپنی تعلیم پر بھی فوکس کرسکتے ہیں۔