Motor Bike stolen in Gujjar Pura Lahore, Pakistan | CCTV

Khan1980
1 Views
صوبائی دارالحکومت لاہور میں موٹر سائیکل چوروں کا راج برقرار ۔۔۔ گجر پورہ میں شہری نفیس مغل اپنی موٹر سائیکل سے ہاتھ دھو بیٹھا ۔۔۔ واردات کی سی سی ٹی وی منظر عام پر آ گئی ۔۔۔ واردات گجر پورہ کے علاقہ کریم پارک گلی نمبر 42 میں 4 اپریل کو ہوئی ۔۔۔ سی سی ٹی وی میں پتلون شرٹ میں ملبوس موٹر سائیکل چور نظر آتا ہے، جو اطراف کا جائزہ لینے کے بعد موٹر سائیکل کا سائیڈ لاک کھولتا ہے ۔۔۔ موقع ملتے ہی ملزم گلی میں کھڑی موٹر سائیکل لے اڑا ۔۔۔ دوسری جانب پولیس نے متاثرہ شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ۔۔۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزم کی تلاش کی جا رہی ہے ۔۔۔

Latest Videos

Partner Program Latest Videos Terms of Service About Us Copyright Cookie Privacy Contact