میری جَانب بھی ہو اِک نگاہِ کرم اے شفیع الواریٰﷺ، خاتم الانبیاءﷺ 4
میری جَانب بھی ہو اِک نگاہِ کرم
اے شفیع الواریٰﷺ، خاتم الانبیاءﷺ
آپﷺ نورِ ازل، آپ ﷺ شمعِ حرم،
آپﷺ شمس الضحٰی، خاتم الانبیاءﷺ
آپﷺ ہیں وجہِ تخلیقِ کون و مکاں،
آپﷺ کے دم سے ہیں یہ زمیں آسماں
آپ ہیںﷺ بے نشانی کا بیّن نشاں،
اے شہ دوسراﷺ، خاتم الانبیاءﷺ